پاکستان
Time 16 ستمبر ، 2022

کراچی: ڈینگی لاروا کو تلف کرنے کیلئے فیومیگیشن مہم شروع کرنے کا اعلان

فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

کراچی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد مسلسل اضافے کے سبب ڈینگی لاروا کو تلف کرنے کیلئے فیومیگیشن مہم شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق روزانہ 200 سے زائد ڈینگی کے مریض اسپتالوں میں لائے جا رہے ہیں، نجی اسپتالوں میں بھی مریضوں کی تعداد میں ہوش ربا اضافہ سامنے آیا ہے۔

 مریض اور  تیمار دار اسپتالوں میں بیڈ کے لیے پریشان ہیں، لیبارٹریز میں بھی ٹیسٹ کرانے کے لیے آنے والوں کا رش بڑھ گیا ہے۔

 ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر  میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے کے لیے اسپرے اور فیومیگیشن مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :