Time 16 ستمبر ، 2022
انٹرٹینمنٹ

یہ کہا تھا ماہرہ ہیروئن اچھی نہیں لگتی، یہ نہیں کہ وہ بوڑھی ہو چکی: فردوس جمال

فوٹو فائل
فوٹو فائل

پاکستان کے سینئر اداکار فردوس جمال نے ایک مرتبہ پھر اداکارہ ماہرہ خان سے متعلق ماضی میں دیے گئے بیان پر وضاحت پیش کی ہے۔

حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران فردوس جمال سے جب ماہرہ خان کے بارے میں دیے گئے بیان کا سوال کیا گیا تو اداکار نے کہا 'میری کسی سے بھی کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے، میں ناظرین کے نظریے سے بات کرتا ہوں'۔

فردوس جمال نے کہا 'اپنے بیان میں کبھی یہ نہیں کہا کہ ماہرہ خان بوڑھی ہو چکی ہیں، میں نے کہا تھا کہ ان پر ہیروئن والے کردار نہیں جچتے، وہ ہیروئن اچھی نہیں لگتیں کیونکہ لوگوں کے ذہنوں میں ہیروئن کا سوچتے ہی 16، 17 سال کی لڑکی آتی ہے'۔

سینئر اداکار نے کہا 'ماہرہ کو عورتوں والے کردار کرنے چاہئیں کیونکہ عورت اور ہیروئن میں فرق ہوتا ہے'۔

دوران انٹرویو فردوس جمال کا مزید کہنا تھا 'اگر میں ہیرو کا کردار کروں تو ظاہر ہے اچھا نہیں لگوں گا، اسی طرح ،ماہرہ بھی ہیروئن اچھی نہیں لگتیں'۔

واضح رہے کہ فردوس جمال نے ایک پروگرام میں 2019 میں ماہرہ خان سے متعلق کہا تھا کہ وہ اچھی اداکارہ نہیں ہیں، وہ ہیروئن کے کرداروں میں مناسب نہیں لگتیں، انہیں فلموں میں ماں کے کردار نبھانے چاہئیں۔

اس بیان کے بعد فردوس جمال نے اعتراف بھی کیا تھا کہ انہیں یہ الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہیے تھے جب کہ دیگر اداکاروں نے بھی ان پر تنقید کی تھی، اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے بھی فردوس جمال کے بیان پر ردعمل دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :