کھیل
Time 17 ستمبر ، 2022

سترہ سال بعد انگلینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان کافی اسپیشل موقع ہے: فل سالٹ

پی ایس ایل کھیلنے کا تجربہ ہمارے لئے کافی فائدہ مند ثابت ہوگا: فل سالٹ — فوٹو:  جیو نیوز
پی ایس ایل کھیلنے کا تجربہ ہمارے لئے کافی فائدہ مند ثابت ہوگا: فل سالٹ — فوٹو:  جیو نیوز

انگلش کرکٹر فل سالٹ نے پہلے دن پریکٹس سیشن کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سترہ سال بعد انگلینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان کافی اسپیشل موقع ہے، ہر کھلاڑی کو  اس دورے کی اہمیت اور اس کی کشش کا اندازہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کھیلنے کا تجربہ ہمارے لئے کافی فائدہ مند ثابت ہوگا، اس تجربے سے ہمیں یہ سمجھنے میں آسانی رہے گی کہ پچ کیسی ہوگی، بولرز کی حکمت عملی کیا ہو سکتی ہے۔

فل سالٹ نے کہا کہ میں اکیلا نہیں بلکہ کافی کھلاڑی یہاں پی ایس ایل کھیل چکے ہیں تو ہمیں پاکستان میں کھیلنے کے حوالے سے معلومات ہیں۔

انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے دوران یہاں کے کراؤڈ کا بھی کافی اندازہ ہوگیا تھا، ہم فل ہاؤس کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کیلئے پر امید اور پرجوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اس دورے کیلئے ٹیم کا حصہ بننے پر فخر ہے، پاکستان ایک اچھی ٹیم ہے، ورلڈ کپ سے قبل ہر کوئی اپنا بہترین کھیل پیش کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی ہوم کنڈیشنز بھی ہیں، ہمیں یہاں جیت کیلئے بہت اچھا کھیلنا ہوگا۔

مزید خبریں :