کھیل
Time 16 ستمبر ، 2022

قذافی اسٹیڈیم پاک انگلینڈ سیریز کیلئے تیار، دلکش منظر پیش کرنے لگا

قذافی اسٹیڈیم لاہور نے پاکستان انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے مرحلے میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی کرنا ہے/فوٹوفائل
قذافی اسٹیڈیم لاہور نے پاکستان انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے مرحلے میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی کرنا ہے/فوٹوفائل

پاکستان اور  انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے مرحلے کے لیے قذافی اسٹیڈیم لاہور کاگراؤنڈ تیار کر  لیا گیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور   نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے مرحلے میں 3  ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی کرنی ہے، یہ میچز 28 ستمبر ،  30 ستمبر اور  2 اکتوبر کو شیڈول ہیں۔

 تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے قذافی اسٹیڈیم کا گراؤنڈ تیار کر لیا گیا ہے جو دلکش منظر پیش کر رہا ہے، قذافی اسٹیڈیم میں گراؤنڈ کا اسکوائر مکمل تیار ہے اور اب تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے تین پچزپر حتمی کام کیا جائے گا۔

ہمیشہ کی طرح گراؤنڈ کے دائیں اور بائیں پریکٹس پچز بھی تیار کر لی گئی ہیں جبکہ قذافی اسٹیڈیم کے انکلوژرز کی صفائی ستھرائی کا کام آئندہ ہفتے شروع ہوگا۔

 پی سی بی ہیڈ کوارٹر  قذافی اسٹیڈیم ہی ہے اس لیے اس کی زیادہ تزئین و آرائش کی ضرورت نہیں پڑتی، اسٹیڈیم کے اطراف میں شادی ہال، ریسٹورینٹس اور دکانیں 25 ستمبر کو بند کر دی جائیں گی۔


مزید خبریں :