19 فروری ، 2012
دمشق…شام کے صدر بشارالاسد نے شام میں کشیدگی کو ملک کو تقسیم کرنے کی غیر ملکی سازش قرار دیا ہے۔ چین کے نائب وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات کے بعد سرکاری ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت بنیادی طور پر شام کو جس کشیدہ صورتحال کا سامنا ہے یہ ملک کو تقسیم کرنے کی ایک غیر ملکی سازش اور خطہ میں دمشق کے جغرافیائی سیاسی اور تاریکی کردار پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔ قبل ازیں چینی نائب وزیرخارجہ زائی جن نے فریقین پر فوری طور پر گذشتہ 11 ماہ سے جاری تشدد کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ چین بشار الاسد کی جانب سے نئے آئین کے مسودہ پر 26 مارچ کے ریفرنڈم کے اعلان کی حمایت کرتے ہیں۔