ہمایوں کے پاس نہ اچھی آواز ہے اور نہ کردار : فردوس جمال

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کے سینئر اداکار فردوس جمال ایک مرتبہ پھر متنازع بیان کے باعث سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

کچھ روز قبل فردوس جمال نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جس میں ان کے سامنے میزبان نے 5 اداکاروں کے نام لیے اور انہیں 10 میں سے نمبر دینے کا کہا گیا۔

اداکار فیصل قریشی سے متعلق سینئر اداکار نے کہا کہ انہیں 4 نمبر دوں گا، اس کے بعد فردوس جمال نے اعجاز اسلم کو بھی 4 ہی نمبرز دیے۔

شو کے دوران ہمایوں سعید کا نام لیے جانے پر فردوس جمال کا کہنا تھا ہمایوں کو رہنے ہی دیں، اُس بیچارے کے پاس نہ تو آواز ہے نہ ہی کردار ہے، باڈی لینگویج بھی کچھ خاص نہیں ہے۔

اس کے علاوہ فردوس جمال نے سینئر اداکار سہیل احمد کا نام لیے جانے پر کہا کہ اُنہیں میں 10 سے بھی اوپر یعنی 12 نمبر دوں گا جب کہ نعمان اعجاز کو 10 میں سے 5 سے 6 نمبر دیتے ہوئے فردوس جمال کا کہنا تھا کہ 4 نمبر تو اُن کے شخصیت کے ہیں باقی دو نمبر اداکاری کے لگا لیں۔

مزید خبریں :