پاکستان
Time 17 ستمبر ، 2022

پاکستان میں سیلاب کے بعد 34لاکھ بچوں کوفوری جان بچانے والی امدادکی ضرورت ہے: یونیسیف

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) کا کہنا ہےکہ پاکستان میں سیلاب کے بعد 34 لاکھ بچوں کوفوری جان بچانے والی امداد کی ضرورت ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق یونیسیف کے پاکستان میں نمائندے عبداللہ فادل کا سندھ کے دورےکے بعدکہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثر  بچے'کلائمیٹ ڈیزاسٹر' کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں سیلاب نے مجوعی طورپر 16ملین بچوں کو متاثرکیا ہے، سندھ میں سیلاب سے متاثرہ بچے اسہال، ملیریا اور ڈینگی سمیت  دیگر بیماریوں کا شکار ہیں، سیلاب سے متاثرہ بچوں کی مائیں بھی غذائی قلت کا شکار ہیں اور دودھ پلانے سے قاصر ہیں۔

یونیسیف کے نمائندےکا کہنا تھا کہ بےگھر ہونے والے خاندانوں کے پاس نہ خوراک ہے اور نہ ہی صاف پانی ہے، اسکولوں، پانی کا نظام اور صحت کی سہولیات کا اہم بنیادی ڈھانچہ تباہی کا شکار ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب سے اب تک 552 بچوں سمیت تقریباً ڈیڑھ ہزار  اموات ہوچکی ہیں۔

مزید خبریں :