18 ستمبر ، 2022
ملتان میں اسموگ پر قابو پانے کے لیے 15 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
پابندی کے تحت آلودگی پھیلانے والی تمام فیکٹریوں کو خبردارکر دیاگیا ہے جبکہ فصلوں کی باقیات اور کوڑا کرکٹ جلانے والوں کے خلا ف بھی کارروائی کی جائےگی۔
دوسری جانب سولڈ ویسٹ مینجمنٹ نے بھی اسموگ پر قابو پانے کے لیے ان اقدامات کی حمایت کی ہے۔
دو روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے بھی اسموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیے تھے کہ گندگی پھیلانے والوں کے خلاف جرمانے کرنے کا عمل جاری رکھا جائے۔