دنیا
Time 18 ستمبر ، 2022

خالصتان ریفرنڈم روکا نہیں جاسکتا، کینیڈین حکومت کی بھارت کو دوٹوک وضاحت

بھارت سے آزادی اور سکھوں کے لیے علیحدہ وطن خالصتان کے مطالبے کے لیے کینیڈا میں آج ریفرنڈم ہونے جا رہا ہے/فوٹوجیو نیوز
بھارت سے آزادی اور سکھوں کے لیے علیحدہ وطن خالصتان کے مطالبے کے لیے کینیڈا میں آج ریفرنڈم ہونے جا رہا ہے/فوٹوجیو نیوز

خالصتان ریفرنڈم کے حوالے سے کینیڈا کی حکومت نے بھارت کو دوٹوک وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریفرنڈم کو روکا نہیں جا سکتا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سیاسی کشیدگی کے پیش نظر مشتعل افراد نے ریفرنڈم سے قبل ایک مندر میں توڑپھوڑ کی تھی جس پر بھارتی حکومت نے کینیڈا سے کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

غیر ملکی خبر  رساں ایجنسی کے مطابق اب کینیڈا نے بھارت کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ  خالصتان ریفرنڈم کو روکا نہیں جاسکتا، لوگوں کو آزادی اظہار کی اجازت ہے۔

خیال رہے کہ بھارت سے آزادی اور سکھوں کے لیے علیحدہ وطن خالصتان کے مطالبے کے لیے کینیڈا میں  آج  ریفرنڈم ہونے جا رہا ہے۔

اس سے قبل برطانیہ سمیت مختلف یورپی ممالک میں بھی سکھوں کے علیحدہ وطن کے لیے ریفرنڈم ہو چکے ہیں جس میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی تھی۔

مزید خبریں :