دنیا
Time 18 ستمبر ، 2022

آنجہانی ملکہ کو پوتے پوتیوں کاخراج عقیدت، شہزادہ ولیم نے فوجی وردی میں قیادت کی

ملکہ برطانیہ کو  پوتے، پوتیوں کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا جس کی قیادت شہزادہ ولیم نے کی۔

خراج عقیدت کے دوران شہزادہ ہیری کو بھی فوجی وردی میں آنے کی اجازت دی گئی جبکہ آنجہانی ملکہ کی آخری رسومات پیر کو اداکی جائیں گی۔

دوسری جانب ملکہ الزبتھ دوم کے جنازے میں مدعو  افراد کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

ملکہ کی آخری رسومات کے لیے امریکی صدرجوبائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن مہمانوں میں سرفہرست ہیں جبکہ یورپ سمیت دنیا بھر سے شاہی خاندانوں کی لندن آمد جاری ہیں۔

جاپان کےشہنشاہ ناروہیٹو اورمہارانی ماساکو  بھی آخری رسومات میں شرکت کریں گے، دولت مشترکہ ممالک کے سربراہان بھی شریک ہوں گے جبکہ وزیراعظم شہبازشریف پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔


مزید خبریں :