پاکستان
18 ستمبر ، 2022

آسٹریلیا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے مزید امداد کا اعلان کردیا

پاکستان کی حکومت اور عوام مصیبت کی اس گھڑی میں آسٹریلیا کی یکجہتی کو سراہتے ہیں، پاکستانی ہائی کمیشن/ وائس آف امریکہ فوٹو
  پاکستان کی حکومت اور عوام مصیبت کی اس گھڑی میں آسٹریلیا کی یکجہتی کو سراہتے ہیں، پاکستانی ہائی کمیشن/ وائس آف امریکہ فوٹو

آسٹریلیا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے مزید 3 ملین ڈالر امداد کا اعلان کردیا۔

پاکستان ہائی کمیشن آسٹریلیا کے مطابق تباہ کن سیلاب نے33 ملین سے زیادہ افراد کو متاثر کیا ہے، ملک کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے۔

آسٹریلیا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے مزید 3 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے، اس موقع پر پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام مصیبت کی اس گھڑی میں آسٹریلیا کی یکجہتی کو سراہتے ہیں۔

پاکستان ہائی کمیشن آسٹریلیاکے مطابق آسٹریلوی امداد ورلڈ فوڈ پروگرام کے ذریعے دی جائے گی۔

واضح رہے کہ  آسٹریلیا نے اس سے قبل بھی پاکستان کو  2 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی تھی۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM