20 دسمبر ، 2011
برمنگھم ایئر پورٹ پر پاکستانی طالبعلم گرفتار،مشکوک دستاویزات بر آمد
لندن…برمنگھم ایئر پورٹ پر پاکستانی طالبعلم کو پولیس نے مشکوک دستاویزات رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔برطانوی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والے لڑکا اسٹوڈنٹ ویزا پر برطانیہ میں زیر تعلیم تھا۔ویسٹ مڈ لینڈ پولیس کا کہنا تھا کہ برمنگھم ایئر پورٹ پر پاکستانی طالبعلم کو دبئی سے برطانیہ آمد پر پیر کے روز گرفتار کیا گیا۔پولیس نے مزید بتایا کہ لڑکے کے پاس سے ایسی دستاویزات ملی ہیں جس میں درج معلومات کو دہشت گردی کے کسی مقصد کی تیاری کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔پولیس کا کہنا تھاکہ اس لڑکے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔پولیس کی جانب سے لڑکے کا نام نہیں بتایا گیا ہے۔