Geo News
Geo News

Time 19 ستمبر ، 2022
پاکستان

لاہور میں 15 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا ڈرامہ فلاپ ہو گیا

تفتیش شروع کی تو اس دوران معلوم ہوا کہ کالر کے بھائی نے واردات میں استعمال ہونے والے جوتے پہنے ہوئے تھے: پولیس — فوٹو: فائل
تفتیش شروع کی تو اس دوران معلوم ہوا کہ کالر کے بھائی نے واردات میں استعمال ہونے والے جوتے پہنے ہوئے تھے: پولیس — فوٹو: فائل

لاہور کے علاقے نو لکھا میں 15 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا ڈرامہ فلاپ ہو گیا، ملزمان پولیس کو زیادہ دیر دھوکا نہ دے سکے۔

پولیس کے مطابق ملزم عدنان خالد نجی کمپنی میں ملازم ہے، بینک سے 15 لاکھ روپے لے کر نکلا اورپولیس کو کال کر دی کہ دو ملزمان نے اُسے اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا ہے۔

پولیس کے مطابق انہوں نے  تفتیش شروع کی تو اس دوران معلوم ہوا کہ کالر کے بھائی نے واردات میں استعمال ہونے والے جوتے پہنے ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جوتوں کی شناخت پر ملزمان کو گرفتار کیا تو انھوں نے اعتراف جرم بھی کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کامران نے اپنے بھتیجے عدنان خالد سے مل کر اپنے ساتھ واردات کروائی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان عدنان خالد اور اس کے بھتیجے کامران سے 15 لاکھ روپے نقدی، موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔