Time 19 ستمبر ، 2022
پاکستان

کراچی: گھر میں پانی کے ٹینک میں دھماکہ، 9 افراد جھلس کر زخمی

کراچی کے علاقے کورنگی سوکوارٹر میں گھر میں زیر زمین پانی کے ٹینک میں گیس بھرجانے کے باعث دھماکہ ہوا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں  9 افراد زخمی ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے  اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو کے ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد جھلس کر زخمی ہوئے، جنہیں  سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔

زخمیوں میں خواتین سمیت بچیاں اور مرد بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :