Time 19 ستمبر ، 2022
کھیل

پاک انگلینڈ سیریز، کھلاڑیوں کا ٹوٹی سڑکوں اور ابلتے گٹروں سے استقبال

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز  کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پہنچنے والے کھلاڑیوں اور شائقین کا سیوریج اور ابلتے گٹروں سے استقبال ہوگا۔

ڈالمیا سے آنے والی مرکزی شاہراہ پر ابلتے گٹروں کا سیوریج نیشنل اسٹیڈیم کے گیٹ کے عین سامنے ہے،  بدبو دار اور تعفن زدہ پانی نیشنل اسٹیڈیم کے گیٹ کے سامنے گٹر میں گرتا ہے،سیوریج سے کچھ عرصہ قبل تعمیر کی گئی نئی سڑک تباہ ہو رہی ہے۔ 

کل سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز ہو رہا ہے، ٹیمیں خاص طور پر 17 سال بعد پاکستان آنے والی انگلش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور شائقین یہی سے گزریں گے۔

 کراچی کی ٹوٹی سڑکوں پر ہچکولے لینے کے بعد انگلش کرکٹ ٹیم کراچی کی یہ بدبو اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی بدانتظامی بھی دیکھ رہی ہے، کئی مہینوں سے گٹر لائن کو اوور پاس کرتے ہوئے گزرنے والے سیوریج کی وجہ سے سڑکوں پر کائی جم چکی ہے۔

 شہری حکومت کی ذمہ داری ہے یا کنٹونمنٹ بورڈ کی نااہلی وجہ ہے؟ اس اہم بین الاقوامی ایونٹ کے موقع پر کسی کو بھی ملک کی عزت کا احساس نہیں ہے۔

 یہی نیشنل اسٹیڈیم سے نکل کر کارساز روڈ کی طرف آتے ہوئے  بنگلوں کا پانی بھی کارساز روڈ پر بہہ رہا ہے جس کی وجہ سے سڑک پر گڑھے پڑ چکے ہیں۔

مزید خبریں :