ملائکہ اروڑا کی زندگی پر بننے والی سیریز میں ارباز خان اور ارجن کپور دونوں دکھائی دینگے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بالی وڈ کی معروف بہنوں کی جوڑی اداکارہ ملائکہ اروڑا اور امریتا اروڑا اپنے چاہنے والوں کے لیے ایک سیریز لارہی ہیں جس ان کی ذاتی زندگی کے اہم پہلو دکھائے جائیں گے۔

بھارتی ویب سائٹ پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق اس شو کی خاص بات یہ ہوگی کہ اس میں امریتا اور ملائکہ کی زندگی سے منسلک ہر فرد ہوگا جس میں ملائکہ اروڑا کے سابق شوہر ارباز خان اور بوائے فرینڈ ارجن کپور شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اداکار ارجن کپور اور ارباز خان اس سیریز میں ایک ساتھ تو دکھائی نہیں دیں گے البتہ مختلف اقساط میں دونوں نظر آئیں گے۔

تاہم اس حوالے سے ملائکہ اروڑا نے خود باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔

بتایا جارہا ہےکہ اس سیریز میں ملائکہ اور امریتا کے رشتہ داروں سمیت قریبی دوست بھی ہوں گے۔

واضح رہے کہ ملائکہ اروڑا اور ارباز خان کی 2017 میں طلاق ہوگئی تھی، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جو ان دنوں بیرونِ ملک پڑھائی کی وجہ سے مقیم ہے۔

ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کئی سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں جلد شادی کرلیں گے۔

مزید خبریں :