17 سال بعد انگلینڈ ٹیم کا پاکستان آنا تاریخی موقع ہے، برطانوی ہائی کمشنر

فوٹو:  کرسٹن ٹرنر ٹوئٹر اسکرین گریب
فوٹو: کرسٹن ٹرنر ٹوئٹر اسکرین گریب

پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر کا کہنا ہے کہ 17 سال بعد انگلینڈ ٹیم کا پاکستان آنا تاریخی موقع ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے آئےکرسٹن ٹرنر نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ذاتی طور پر اس دورے پر بہت پر جوش ہوں۔

انہوں نےکہا کہ میں تین سال قبل جب آیا تھا تب سے خواہش تھی کہ انگلینڈ کی ٹیم آئے، گزشتہ چند ماہ دونوں ملکوں کیلئے مشکل گز رے، امید ہے آج کا میچ موڈ بہتر کرے گا۔

 برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم بھی فلڈ ریلیف کیلئے عطیہ دے رہی ہے، ہم سب ساتھ ہیں،کرکٹ ہمارے خون میں ہے،اس دورے کیلئے سب نے بہت محنت کی ہے۔

 کرسٹن ٹرنر نے مزید کہا کہ آج کیلئے انگلینڈ کی شرٹ تیار ہے مگر نتیجہ دوسرا ہوا تو پاکستان کی شرٹ بھی ہے۔

مزید خبریں :