Time 21 ستمبر ، 2022
انٹرٹینمنٹ

گوری خان کا سہانا کو انوکھا مشورہ

ٹی وی چیٹ شو ’کافی ود کرن ‘ کے جاری پرومو میں کرن جوہر نے گوری خان سے سہانا کو ڈیٹنگ کے حوالے سے دیے گئے کسی ایک مشورےسے متعلق سوال کیا/فوٹوفائل
ٹی وی چیٹ شو ’کافی ود کرن ‘ کے جاری پرومو میں کرن جوہر نے گوری خان سے سہانا کو ڈیٹنگ کے حوالے سے دیے گئے کسی ایک مشورےسے متعلق سوال کیا/فوٹوفائل

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے بیٹی سہانا کے حوالے سے ایک انوکھا مشورہ ٹی وی شو کے دوران شیئر کیا۔

ٹی وی چیٹ شو ’کافی ود کرن ‘ کے جاری پرومو میں کرن جوہر نے گوری خان سے سہانا کو ڈیٹنگ کے حوالے سے دیے گئے کسی ایک مشورےسے متعلق سوال کیا گیا۔

جس پر گوری خان نے بتایا کہ انھوں نے سہانا خان کو کہا تھا کہ کبھی بھی دو لڑکوں کے ساتھ ایک ساتھ ڈیٹنگ نہ کرنا۔

جس کے بعد کرن نے گوری سے اگلا سوال کیا کہ اگر شاہ خان کے ساتھ آپ کی لوو اسٹوری کو کسی فلم کے ٹائٹل کا نام دیا جائے تو وہ کون سی فلم ہوگی ؟ جواب میں گوری خان  نے جواب دیا کہ ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘۔

جس پر کرن جوہر کا کہنا تھا کہ فلم مجھے بھی بہت پسند ہے اور کہا جاتا ہے آپ کی اور شاہ رخ کی لوو اسٹوری خاصی ہنگامہ خیز  تھی۔

مزید خبریں :