پریکٹس سیشن کی منسوخی کے بعد پاک انگلینڈ کھلاڑیوں نے ہوٹل میں مختلف گیمز کھیلے

ہوٹل میں لگی ورچوئل گالف میں بھی کپتان بابر اعظم ایکشن میں رہے جبکہ انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑی بھی ورچوئل گالف میں مصروف نظر آئے— فوٹو: اسکرین گریب
ہوٹل میں لگی ورچوئل گالف میں بھی کپتان بابر اعظم ایکشن میں رہے جبکہ انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑی بھی ورچوئل گالف میں مصروف نظر آئے— فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان اور انگلیند کی ٹیموں نے آج پریکٹس سیشن تو منسوخ کردیے البتہ ہوٹل میں ٹینس کھیلی اور انڈور گیمز میں بھی حصہ لیا،قومی کپتان بابر اعظم ہر کھیل میں پیش پیش رہے۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد دونوں ٹیموں نے آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس سیشن منسوخ کردیے، آرام تو کیا لیکن شام میں ہوٹل میں پاکستانی کرکٹر ٹینس کھیلنے کورٹ میں اتر گئے۔ بابر اعظم، محمد حارث اور  محمد حسنین نے ٹینس کھیلی جبکہ حارث رؤف چیئر امپائر بن کر بیٹھ گئے۔

ٹینس کے دوران کھلاڑی ہلہ گلہ کرتے بھی نظر آئے۔ ہوٹل میں لگی ورچوئل گالف میں بھی کپتان بابر اعظم ایکشن میں رہے جبکہ انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑی بھی ورچوئل گالف میں مصروف نظر آئے۔ پول ٹیبل پر بھی کھلاڑی ایکشن میں رہے جبکہ ٹیبل ٹینس میں بھی خوب رنگ جمایا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

دوسرے میچ کے بھی تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں، شائقین کیلئے اسٹیڈیم کے دروازے پانچ بجے کھول دیے جائیں گے جبکہ میچ ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔ انگلینڈ کو 7 میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :