کھیل
Time 22 ستمبر ، 2022

کیریبئن لیگ میں مصروفیت، شکیب نے دورہ یواے ای سے معذرت کر لی

بنگلا دیش ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں 25 اور 27 ستمبر کو یو اے ای کے خلاف میچ کھیلے گی/فوٹوفائل
بنگلا دیش ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں 25 اور 27 ستمبر کو یو اے ای کے خلاف میچ کھیلے گی/فوٹوفائل  

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو کپتان شکیب الحسن کی متحدہ عرب امارات کے دورے میں خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔

بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں 25 اور 27 ستمبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف میچز کھیلے گی۔

تاہم کپتان شکیب الحسن کیریبئن پریمیئر لیگ میں مصروفیت کی وجہ سے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے اور ان کی غیر موجودگی میں نور الحسن ٹیم کی قیادت کریں گے۔  

 یو اے ای کے لیے بنگلا دیش ٹیم  آج  روانہ ہو گی جہاں 2 میچز کھیلنے کے بعد بنگلا دیش ٹیم وطن واپس لوٹے گی اور  پھر نیوز ی لینڈ کے لیے روانہ ہو گی۔

واضح رہے کہ میزبان نیوزی لینڈ بنگلادیش اور  پاکستان کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز  ورلڈ کپ سے قبل شیڈول ہے۔

مزید خبریں :