انجلینا جولی کو اپنے ملک میں دیکھ کر شرمندگی ہوئی: نور بخاری

ہمارے سو کالڈ سلیبرٹیز جو اپپنی فلم کی پروموشن کے لیے ہر شاپنگ مال اور ہر گلی میں ناچ رہے ہوتے ہیں وہ کہیں نظر نہیں آئے: سابقہ اداکارہ کی انسٹا اسٹوری/فوٹوفائل
 ہمارے سو کالڈ سلیبرٹیز جو اپپنی فلم کی پروموشن کے لیے ہر شاپنگ مال اور ہر گلی میں ناچ رہے ہوتے ہیں وہ کہیں نظر نہیں آئے: سابقہ اداکارہ کی انسٹا اسٹوری/فوٹوفائل

سابقہ ماڈل نور بخاری نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی نمائندہ خصوصی اور ہالی وڈ  اداکارہ انجلینا جولی کے پاکستان میں دورہ کرنے اور  پاکستانی شوبز شخصیات کے سیلاب متاثرین تک نہ پہنچنے پر شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔

انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے نوربخاری نے لکھا کہ ’انجلینا کو اپنے ملک میں دیکھ کر ایک عجیب سی شرمندگی ہوئی اور ہماری نام نہاد سلیبرٹیز جو اپنی فلم کی پروموشن کے لیے ہر شاپنگ مال اور گلی گلی میں ناچ رہے ہوتے ہیں وہ کہیں نظر نہیں آئے۔

انجلینا جولی کو اپنے ملک میں دیکھ کر شرمندگی ہوئی: نور بخاری

نور بخاری نے اپنی اسٹوری میں گلوکارہ حدیقہ کیانی اور  اداکارہ ریشم  کے لیے لکھا کہ حدیقہ اور  ریشم کو قبول کریں اور جعلی شخصیات کو فولو کرنا چھوڑ دیں۔

یاد رہے کہ  انجلینا جولی کے مزید دو روز  پاکستان میں قیام کا امکان ہے جس دوران اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر  سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے ساتھ امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گی۔ 

مزید خبریں :