پاکستان
Time 22 ستمبر ، 2022

پی ٹی آئی لانگ مارچ: وزیر داخلہ نے صوبوں سے پولیس فورس مانگ لی

ریڈ زون کو آج کھول رہے ہیں،جب خان صاحب آنے کا ارادہ ظاہر کریں گے تو دوبارہ سیل کریں گے: وزیر داخلہ رانا ثنااللہ/فوٹوفائل
  ریڈ زون کو آج کھول رہے ہیں،جب خان صاحب آنے کا ارادہ ظاہر کریں گے تو دوبارہ سیل کریں گے: وزیر داخلہ رانا ثنااللہ/فوٹوفائل

اسلام آباد:  وزیر  داخلہ رانا ثنا اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان کی دی گئی لانگ مارچ کی کال پر بات کی ہے۔

 پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان جیسے شخص سے بات ممکن نہیں، خان صاحب نے تیاری پکڑنی ہے لیکن ہم مکمل تیار ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ریڈ زون کو احتیاط برتنے کے لیے سیل کیا، ریڈ زون کو  آج کھول رہے ہیں لیکن جب خان صاحب آنے کا ارادہ ظاہر کریں گے تو ریڈ زون کو دوبارہ سیل کریں گے۔

پی ٹی آئی دھرنے کے شرکاء کو کنٹرول کرنے سے متعلق سوال پر راناثنا اللہ کا کہنا تھا کہ آنسوگیس کے شیل اور ربڑ بلٹس مظاہرین پر برسانے کے لیے جدیدطریقہ اختیارکیا جائے گا اور  ڈرون کے استعمال پر بھی غور کیاجائے گا۔

 وزیر داخلہ نے مزید بتایا کہ صوبوں سے پولیس فورس مانگی ہے، صوبوں نے پولیس نفری بھجوانے سے انکار کیا تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔


مزید خبریں :