دنیا
Time 22 ستمبر ، 2022

یو این کیجانب سے لڑکیوں کے اسکول کھولنے پر زور،طالبان نے نیا وزیر تعلیم مقرر کر دیا

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

طالبان حکومت نے افغانستان میں  نیا وزیر تعلیم مقرر کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق نور اللہ منیر کی جگہ قندھار کی صوبائی کونسل کے موجودہ سربراہ حبیب اللہ آغا کو افغانستان کا نیا وزیر تعلیم مقرر کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کی جانب سے یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی طرف سے طالبان پر ملک میں چھٹی جماعت کے بعد سے لڑکیوں کے لیے اسکول دوبارہ کھولنے پر زور دینے کے چند دن بعد سامنے آیا ہے۔

نئے وزیر تعلیم کی تقرری منگل کو کی گئی جس کا اعلان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کیا۔

ایک سال قبل افغانستان میں اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد سے طالبان نے وعدوں کے برعکس لڑکیوں کی تعلیم کو محدود کر رکھا ہے۔ اقوام متحدہ کا اندازہ ہے کہ پچھلے ایک سال کے دوران دس لاکھ سے زیادہ لڑکیوں کو زیادہ تر مڈل اسکول اور ہائی اسکول جانے سے روکا گیا ہے۔

دوسری جانب طالبان کا کہنا ہے کہ وہ لڑکیوں کے لیے سیکنڈری اسکول کھولنے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں لیکن انہوں نے اس حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا۔ 

مزید خبریں :