پاکستان
Time 22 ستمبر ، 2022

رانا ثنااللہ فکر کریں، ہم اب تیاری کرکے اسلام آباد آئیں گے:عمران خان

فوٹو: پی ٹی آئی فیس بک آفیشل پیج
فوٹو: پی ٹی آئی فیس بک آفیشل پیج

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نےکہا ہےکہ 25 مئی کو ہماری تیاری نہیں تھی، ہم  پُر امن لانگ مارچ کر رہے تھے، رانا ثنااللہ آپ کو فکر کرنی چاہیے ، ہم اب تیاری کرکے اسلام آباد آئیں گے۔

اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ وعدہ ہےکہ تم اسلام آباد میں چھپ نہیں سکوگے،ہفتے کو فیصلہ کریں گے کہ کب کال دینی ہے،کال دینےکا فیصلہ تب کریں گے جب دیکھیں گے کہ ہمارے ٹائیگرز  آزادی کے لیے تیار ہیں ، ہم ملک کو حقیقی آزادی دلائیں گے ۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نےکہا کہ یہ اپنےکرپشن کیسز معاف کرا رہے ہیں اور لوگ مہنگائی میں ڈوبتے جا رہے ہیں، آئی ایم ایف تو کہہ رہا ہے بجلی ابھی مزید مہنگی ہوگی،  ان کا حکومت میں آنےکا مقصد عوام کی خدمت نہیں اپنی چوری بچانی تھی۔

عمران خان نے دعویٰ کیا کہ ہم روس سے پانچ ماہ پہلے سستے تیل اور گندم کی بات کرچکے تھے، پاکستان میں بدترین مہنگائی ہے پر ان کی جرات نہیں تھی کہ سستا تیل، گندم لیں۔

مزید خبریں :