پاکستان
Time 22 ستمبر ، 2022

شیخ رشید کو دھمکی آمیز کالز موصول ہونے کے معاملے پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج

شیخ رشید کی جانب سے تھانہ وارث خان پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ لال حویلی میں نامعلوم افراد کی جانب سے انہیں کئی روز سے دھمکی آمیز فون کالز موصول ہورہی ہیں— فوٹو: فائل
شیخ رشید کی جانب سے تھانہ وارث خان پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ لال حویلی میں نامعلوم افراد کی جانب سے انہیں کئی روز سے دھمکی آمیز فون کالز موصول ہورہی ہیں— فوٹو: فائل

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو مبینہ دھمکی آمیز فون کالز موصول ہونے پر تھانہ وارث خان پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

شیخ رشید کی جانب سے تھانہ وارث خان پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ لال حویلی میں نامعلوم افراد کی جانب سے انہیں کئی روز سے دھمکی آمیز فون کالز موصول ہورہی ہیں۔

شیخ رشید کے مطابق نامعلوم افراد انہیں قتل کرنے اور اغوا کی دھمکیاں دیتے رہے۔

شیخ رشید کی درخواست پر تھانہ وارث خان پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ 25 ڈی کی دفعہ 306 کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

شیخ رشید نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ انہوں نے پولیس کے علاوہ دیگر متعلقہ اداروں کو بھی دھمکی آمیز فون کالز سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔ 

مزید خبریں :