پاکستان
23 ستمبر ، 2022

کوہاٹ: پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کےگھر پر دستی بم حملہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کوہاٹ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور  سابق وفاقی وزیر شہریارخان آفریدی کےآبائی گھرپردستی بم حملہ ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق  واقعےکی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ دستی بم گیٹ کے باہرپھٹا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ دستی بم حملےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعےکی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہریار آفریدی کے گھر  میں کریکر بم سے حملہ ہوا ہے، اللہ کریم ان کی حفاظت فرمائے اور پاکستان کے دُشمنوں کو نیست و نابود فرمائے۔ 


مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM