پاکستان
Time 23 ستمبر ، 2022

ایک آدمی لاڈلا اور ہمارے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک: طلال چوہدری

میرے پانچ سال مجھے کون واپس کرے گا؟ مجھے کم تر توہین عدالت پر نا اہل کر دیا گیا: طلال چوہدری — فوٹو: فائل
میرے پانچ سال مجھے کون واپس کرے گا؟ مجھے کم تر توہین عدالت پر نا اہل کر دیا گیا: طلال چوہدری — فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آہستہ آہستہ ثابت ہو رہا ہے کہ ایک آدمی لاڈلا ہے اور ہمارے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اسی بینچ نے کہا کہ طلال اور دانیال کو ہم نوٹس بھی نہیں کرتے مگر مجھے تو سیدھا سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کر دیا تھا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ میرے پانچ سال مجھے کون واپس کرے گا؟ مجھے کم تر توہین عدالت پر نا اہل کر دیا گیا لیکن اُس فیصلے پر نظر ثانی بھی نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ جو یقین دہانی عمران خان نے آج عدالت کو دی ہے وہی عمران خان نے 2014 میں سپریم کورٹ کو بھی دی تھی، عمران خان کا طریقہ یہی ہے کہ پہلے وہ گریبان پکڑتے ہیں اور جب بات نہیں بنتی تو پاؤں پڑ جاتے ہیں۔

مزید خبریں :