پاکستان
Time 23 ستمبر ، 2022

ہمیں دنیا سے اپنے لوگوں کیلئے موسمیاتی انصاف چاہیے: بلاول بھٹو

پاکستان کا شمار دنیا کے اُن دس ممالک میں ہوتا ہے جنہیں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا سب سے زیادہ سامنا ہے: وزیر خارجہ — فوٹو: فائل
پاکستان کا شمار دنیا کے اُن دس ممالک میں ہوتا ہے جنہیں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا سب سے زیادہ سامنا ہے: وزیر خارجہ — فوٹو: فائل

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں کونسل آن فارن ریلیشنز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں دنیا سے اپنے لوگوں کیلئے موسمیاتی انصاف چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کاربن کے اخراج میں پاکستان کا حصہ 0.8 فیصد ہے لیکن اُس کا شمار دنیا کے اُن دس ممالک میں ہوتا ہے جنہیں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا سب سے زیادہ سامنا ہے۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ ہمیں دنیا سے اپنے لوگوں کیلئے موسمیاتی انصاف چاہیے، وہ امداد کی نہیں انصاف کی بات کریں گے۔

وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ماحولیات کے ساتھ ساتھ خوراک اور صحت کے بحران کا سامنا ہے جبکہ پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے ملیریا اور دیگر وبائی امراض بھی پھیل رہے ہیں۔

مزید خبریں :