کھیل
Time 23 ستمبر ، 2022

انگلینڈ کیخلاف تاریخی فتح کے بعد بابر اعظم کی پہلی ٹوئٹ

7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کا 200 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف حاصل کرلی/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کا 200 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف حاصل کرلی/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف تاریخی فتح کے بعد ٹوئٹ کرتے ہوئے اسٹیڈیم سے اپنی اور دیگر کھلاڑیوں کی تصاویر شیئر کر دیں۔

ٹوئٹر پر پاکستان کا جھنڈا  ٹوئٹ کرتے ہوئے بابر اعظم نے تین تصاویر ٹوئٹ کیں۔

شیئر کی گئی تصاویر میں بابر  کو اللہ کا شکر ادا کرتے تو کہیں فتح پر محمد رضوان کے گلے لگتے دیکھا جاسکتا ہے، ایک تصویر میں ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی دیکھاجا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کا 200 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا۔

پاکستان نے بابر اور  رضوان کی شاندار اننگز کی بدولت 200 رنز کا ہدف پورا کرکے انگلینڈ کے خلاف 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور 7 میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔

بابر اعظم نے 66 گیندوں پر 110 رنز بنائے جس میں 5 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے جبکہ رضوان نے بھی 51 گیندوں پر 88 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 5 چوکے لگائے۔


مزید خبریں :