Time 23 ستمبر ، 2022
پاکستان

دادو: سیلاب سے متاثرہ خاتون کے ہاں پیدا بچے کا نام ’سیلاب خان‘

دادو میں سیلاب سے متاثرہ خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تو بچے کا نام ’سیلاب خان‘ رکھ دیا گیا۔

سیلاب کے باعث دادو کے سیم نالے کے حفاظتی پشتوں پر کئی متاثرہ خاندان جزوی طور پر آباد ہو گئے ہیں، ان ہی میں سے ایک جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی جس کا نام بھی سیلاب کی مناسبت سے ’سلاب خان‘ رکھ دیا گیا۔

اسی خاتون کی بکری نے بھی بچی کو جنم دیا جس کا نام ’سیلابی‘ رکھ دیا گیا۔

متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے ہمارا سب کچھ چلا گیا ہے تو اس طرح کی درد ناک صورتحال میں ہم لوگ مختلف نام رکھ کر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حیدر آباد اور بدین میں سیلاب متاٖثرین کے کیمپ میں کئی جوڑے شادی کے بندھن میں بھی بندھ چکے ہیں۔

مزید خبریں :