27 نومبر ، 2012
نیویارک…این جی ٹی… دنیا میں ہر چیز کا ر آمد ہوتی ہے یہ با ت ان فن پاروں کو دیکھ کر درست معلو م ہو تی ہے،چند ماہر فنکا روں نے اپنی صلا حیتوں سے ثا بت کر دیا کہ استعما ل شدہ پرانی بائیسکلوں کو بھی مختلف طر یقوں سے استعما ل میں لا یاجا سکتا ہے۔امریکی ریاست شکاگو میں بائیسکلوں میں لگا ئی جانے والی لوہے کی زنجیراور چھوٹے چھوٹے پرزئہ جات کو یکجا کر کے منفرد اور دیدئہ زیب مجسمے تیار کئے ہیں جن کی خوبصورتی اور انفرادیت دیکھنے والوں کی توجہ اپنے جانب کھینچ لیتی ہے ۔