ٹیم کی شکست دیکھنا برداشت نہیں، کپتان سے کہا ہے صرف جیتنا ہے: چیئرمین پی سی بی

ہمیں اپنی کرکٹ کو مالی طور پر مستحکم کرنا ہے، جب کنٹریکٹ اچھے ہوں گے تو پلیئرز میں مقابلہ ہوگا: رمیز راجہ— فوٹو: فائل
ہمیں اپنی کرکٹ کو مالی طور پر مستحکم کرنا ہے، جب کنٹریکٹ اچھے ہوں گے تو پلیئرز میں مقابلہ ہوگا: رمیز راجہ— فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا کا کہنا ہے کہ انہیں ٹیم کی شکست دیکھنا برداشت نہیں، کپتان سے کہا ہے کہ ہمیں صرف جیتنا ہے۔

رمیز راجا نے کہا کہ ہر سطح پر کھلاڑیوں کی پذیرائی ضروری ہے، ہمیں اپنی کرکٹ کو مالی طور پر مستحکم کرنا ہے، جب کنٹریکٹ اچھے ہوں گے تو پلیئرز میں مقابلہ ہوگا، طویل مدت کے پلانز بنارہے، آنے والے وقتوں میں فائدہ ہوگا، گراس روٹ ڈولپمنٹ میں پہلے فاسٹ بولرز کیلئے کیمپ لگائیں گے، کرکٹ کا میلہ کرکٹرز کی وجہ سے ہے، ہر سطح پر ان کھلاڑیوں کی پذیرائی ضروری ہے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضروری ہے کہ ہم بھی کرکٹرز کو کچھ واپس دیں، کرکٹر مسکراہٹیں بکھیرتے ہیں، ٹیم کو کہتا ہوں ہارنا آپشن نہیں، 

ہماری قوم کو ایک چیز متحد کرتی ہے،  کرکٹرز کو لیگ سے روک نہیں سکتے، مگر پلیئرز کو فریش بھی رکھنا ہے، فیوچر میں دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ کس لیگ میں بھیجنا ہے، کہاں نہیں، اسٹیڈیمز کے ساتھ ہی کھلاڑیوں کی رہائش کا انتظام کررہے ہیں، ملک میں ہی پلیئرز کیلئے ری ہیب سینٹرز بنائیں گے۔

مزید خبریں :