25 ستمبر ، 2022
سندھ کے شہر جیکب آباد میں گورنمنٹ گرلز کالج میں سیلاب سے متاثرہ خاتون کے جڑواں بچے انتقال کر گئے۔
لواحقین کے مطابق بچوں کی پیدائش گزشتہ روز سول اسپتال میں ہوئی تھی جنہیں بعدازاں کیمپ منتقل کیا گیا۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ کیمپ منتقل ہونے کے بعد علاج نہ ہونے کی وجہ سے دونوں بچے انتقال کر گئے۔
جیکب آباد کے سول اسپتال کے ایم ایس نے اس حوالے سے کہا کہ دونوں بچے اسپتال میں صحتیاب تھے، کیمپ منتقل ہونے کے بعد بچوں کو اسپتال نہیں لایا گیا۔