کھیل
Time 25 ستمبر ، 2022

مقامی کرکٹر کا انتقال: عثمان شنواری کو ٹوئٹ کرکے خیریت سے آگاہ کرنا پڑا

لاہور میں ایک لیگ کے میچ کےدوران حرکت قلب بند ہونے سے مقامی کرکٹر عثمان شنواری انتقال کرگئے— فوٹو: فائل
لاہور میں ایک لیگ کے میچ کےدوران حرکت قلب بند ہونے سے مقامی کرکٹر عثمان شنواری انتقال کرگئے— فوٹو: فائل

لاہور کی مقامی کرکٹ لیگ میں کھلاڑی کے انتقال کی خبر کے بعد قومی کرکٹر عثمان شنواری نے ٹوئٹ کرکے اپنی خیریت سے آگاہ کیا۔

لاہور میں ایک لیگ کے میچ کےدوران حرکت قلب بند ہونے سے مقامی کرکٹر عثمان شنواری انتقال کرگئے۔

مقامی کھلاڑی کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر قومی کرکٹر عثمان شنواری سے متعلق غلط خبر شیئر کی گئی۔

تاہم عثمان شنواری نے  ٹوئٹ کرکے اپنی خیریت سے آگاہ کیا اور کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ  میں بالکل ٹھیک ہوں، پوری فیملی کو لوگ کالز کر رہے ہیں۔

انہوں نے درخواست کی کہ خبر چلانے سے پہلےتصدیق کرلیا کریں۔

مزید خبریں :