25 ستمبر ، 2022
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کو اپنی مستقل سواری بنا لیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا اور اسلام آباد سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے ہمراہ ہیلی کاپٹرمیں جلسے کیلئے کرک پہنچے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ اور عمران خان کے ہمراہ دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی ہیلی کاپٹر میں موجود تھے۔
جلسے میں شرکت کیلئے حکومت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر استعمال کیا گیا۔
عمران خان نے ایبٹ آباد،چارسدہ اور صوابی سمیت مختلف اضلاع کے جلسوں میں شرکت کیلئے بھی سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا تھا۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے جیونیوز کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ کسی کو بھی اپنے ساتھ ہیلی کاپٹر میں سوار کرسکتے ہیں، یہ ان کی صوابدید ہے کہ وہ کن کو ساتھ ہیلی کاپٹرمیں بیٹھاتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ نئے قانون کے تحت وزیراعلیٰ، وزرا اور سیکرٹریز سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرسکتے ہیں۔