دنیا
Time 26 ستمبر ، 2022

امریکا کا ایران میں حکومت مخالف مظاہرین کو انٹرنیٹ تک رسائی دینےکا منصوبہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امریکا نے ایران میں حکومت مخالف مظاہرین کو انٹرنیٹ تک رسائی دینے کا منصوبہ بنالیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کے اشارے کے بعد ایرانیوں کو سیٹیلائٹ سے براہ راست انٹرنیٹ سہولت مہیا کی جائے گی۔

 اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے اسٹار لنک انٹرنیٹ کو فعال کرنے کا گرین سگنل دے دیا ہے۔

خیال رہےکہ ایران میں پولیس کی حراست میں 22 سالہ خاتون کی موت کے بعد شروع ہونے والے پُرتشدد مظاہروں اور فورسز کےکریک ڈاؤن میں متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق مظاہرین پرپولیس کےکریک ڈاؤن میں 50 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ سیکڑوں افرادکو گرفتار کیا جاچکا ہے۔


مزید خبریں :