Time 26 ستمبر ، 2022
پاکستان

ضلع دادو میں مختلف بیماریوں کے باعث 3 بچوں سمیت مزید 5 سیلاب متاثرین چل بسے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سندھ کے ضلع دادو میں ملیریا، گیسٹرو اور ہیضے سے 3 بچوں سمیت مزید 5 سیلاب متاثرین چل بسے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق دادو میں ملیریا، ہیضہ اور گیسٹرو میں مبتلا مریضوں کی تعداد 26 ہزار5 سوتک پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جیکب آباد کے گورنمنٹ گرلز کالج میں قائم امدادی کیمپ میں موجود سیلاب سے متاثرہ خاتون کے جڑواں بچے بھی بروقت علاج نہ ہونے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

واضح رہے کہ بارشوں اور سیلاب کے بعد ایک مہینہ گذر جانے کے باوجود بھی سندھ کے مختلف سیلاب متاثرہ علاقوں سے تاحال پانی کی نکاسی عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے جس کے باعث سیلاب متاثرین سیلابی پانی میں افزائش پانے والے مچھروں سے پریشان ہیں اور ملیریا، ڈائریا اور چمڑی کی بیماریوں سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

مزید خبریں :