Time 26 ستمبر ، 2022
کھیل

میرا دل بند ہو جانا تھا، شاداب کا انگلینڈ کیخلاف سنسنی خیز فتح پر ردعمل

کیا کمال کا میچ تھا، آصف علی کے چھکے، محمد حسنین کا نئی بال اسپیل ، افتخار کی آف اسپن، محمد نواز کا جگرا، وسیم جونیئر کی اسپرٹ اور حارث رؤف لو یو ہوگیا: نائب کپتان کی ٹوئٹ/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
 کیا کمال کا میچ تھا، آصف علی کے چھکے، محمد حسنین کا نئی بال اسپیل ، افتخار کی آف اسپن، محمد نواز کا جگرا، وسیم جونیئر کی اسپرٹ اور حارث رؤف لو یو ہوگیا: نائب کپتان کی ٹوئٹ/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دلچسپ مقابلےکے بعد فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک دلچسپ ٹوئٹ کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شاداب خان نے لکھا کہ باہر بیٹھ کر دیکھنا زیادہ مشکل ہے، میرا دل بند ہو جانا تھا۔

شاداب خان نے اپنی ٹوئٹ میں قومی کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ کیا کمال کا میچ تھا، آصف علی کے چھکے، محمد حسنین کا نئی بال سے اسپیل، افتخار کی آف اسپن، محمد نواز کا جگرا، وسیم جونیئر کی اسپرٹ اور حارث رؤف سے تو ’لوو یو‘ ہوگیا۔

شاداب خان نے انگلینڈ کے خلاف دوسری فتح کو ٹیم کی محنت قرار دیا اور  پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

انجری کا شکار فخر زمان نے ٹوئٹ میں حارث سمیت دیگر کھلاڑیوں کی پرفارمنس کی تعریف کی اور مداحوں کو پیغام دیا کہ ہمارا پیغام کمزور دل کے افراد ہرگز نہ دیکھیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 3 رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستان کے167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم آخری اوور میں 163 رنز پر آؤٹ ہوگئی، لیام ڈاؤسن اور ہیری بروک 34،34 رنز بناکر نمایاں رہے۔

گرین شرٹس کی جانب سے محمد نواز اور حارث رؤف نے3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد حسنین نے 2 وکٹیں حاصل کیں، پاکستان کی جیت کے ساتھ سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :