Geo News
Geo News

پاکستان
27 نومبر ، 2012

ڈاکٹرزہڑتال ختم کر دیں ورنہ علاج کرنا پڑے گا،وزیر اعلیٰ بلوچستان

 ڈاکٹرزہڑتال ختم کر دیں ورنہ علاج کرنا پڑے گا،وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ…وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز ہڑتال ختم کردیں ورنہ ان کی اپنی طبیعت خراب ہوجائے گی اور ہمیں علاج کرنا پڑے گا، یہ بات انہوں نے سول اسپتال کوئٹہ کے دورے پر موقع پر کہی۔وزیر اعلیٰ نے شعبہ حادثات کا بھی معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ڈیوٹی پر واپس آنے والے ڈاکٹرز ہماری سر انکھوں پر دیگر ڈاکٹرز غیر مشروط طور پر ہڑتال ختم کردیں ورنہ ان کی اپنی طبیعت خراب ہوجائے گی اور ہمیں علاج کرنا پڑے گا،وزیر اعلیٰ نے سی ایم ایچ کا بھی دورہ کیااورشہریوں کو علاج ومعالجہ کی سہولتیں فراہم کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ 42روز قبل اغوا ہونے والے ماہر امراض چشم ڈاکٹر سعید خان کی عدم بازیابی پر ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے اور بلوچستان حکومت نے معطل ڈاکٹروں سے رہائش گاہیں خالی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب ہڑتالی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ صوبائی حکومت کیخلاف توہین عدالت کاکیس دائر کریں گے۔

مزید خبریں :