پاکستان
Time 27 ستمبر ، 2022

عمران خان اسلام آباد آنے کی صلاحیت اور قوت نہیں رکھتا، مولانا فضل الرحمان کا چیلنج

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران کے جلسے اقتدار سے الگ ہونے کی تڑپ ہیں ۔ عمران اسلام آباد آنے کی صلاحیت اور قوت نہیں رکھتا، نہ اس کے کارکن گرم زمین پر پاؤں رکھ سکتے ہیں ۔ یہ بازو میرے آزمائے ہوئے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان مزاحیہ شاعر سلمان گیلانی کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگوکر رہے تھے۔ 

پی ڈی ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی معاشی پالیسیوں نے ریاست کو کمزور کیا، مفتاح اسماعیل کی جگہ اسحاق ڈار کو لانا معیشت کی بہتری کے لیے ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کوئی مسئلہ نہیں یہ آئین کے مطابق ہوگی۔ عمران خان کے بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے مگر ناکام رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے ٹرانسجینڈر ایکٹ کا جامع ترمیمی بل پیش کر دیا ہے۔

مزید خبریں :