واٹس ایپ کیمرےکا کونسا نیا فیچر متعارف کرانے جارہا ہے ؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پیغام رسانی کی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کے لیے ایک نئے فیچر پر کام کا آغاز کیا ہے جس میں یقیناً ہر شخص کی دلچسپی ہوگی۔

ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق ایپلی کیشن نے واٹس ایپ کے کیمرہ موڈ پر کام شروع کیا ہے جس کے تحت صارفین  کیمرہ کھولنے کے بعد اسکرین پر دو بٹن دیکھ سکیں گے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بٹن 'ویڈیو' جب کہ دوسرا 'فوٹو' کا ہے یعنی تصاویر لیتے ہوئے آپ با آسانی ویڈیو کے بٹن پر کلک کرکے ویڈیو بناسکیں گے اور اسی طرح  تصویر کے بٹن کو پریس کرکے تصویر لے سکیں گے۔

اس سے قبل واٹس ایپ کیمرا پر صرف ایک بٹن ہوا کرتا تھا جسے استعمال کرتے ہوئے تصاویر بھی لی جاتی تھیں اور ویڈیوز بھی بنائی جاتی تھیں۔

فی الحال واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کو متعارف کرائے جانے کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :