واٹس ایپ میں ایک نیا دلچسپ فیچر صارفین کے لیے تیار

یہ فیچر اس وقت بیٹا ورژن میں موجود ہے / فائل فوٹو
یہ فیچر اس وقت بیٹا ورژن میں موجود ہے / فائل فوٹو

واٹس ایپ کی جانب سے حریف ایپس سے مقابلے کے لیے ہر ماہ ہی نئے فیچرز کرائے جاتے ہیں۔

اس وقت بھی متعدد نئے فیچرز پر کام کیا جارہا ہے جیسے گروپ پولز اور دیگر۔

ایسا ہی ایک اور نیا فیچر بھی صارفین کو جلد دستیاب ہوگا جس کی مدد سے وہ اپنی شخصیت کو اسٹیکر میں بدل سکیں گے۔

میسجنگ ایپس کی اپ ڈیٹ پر نظر رکھنے والی سائٹ WABetaInfo کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے ایپ کے بیٹا ورژن میں یہ فیچر دیا گیا ہے۔

اس فیچر کے اسکرین شاٹ بھی شیئر کیے گئے جن سے معلوم ہوتا ہے کہ تھری ڈی اواتار بنانے پر اسٹیکر کیسا نظر آئےگا۔

یہ فیچر ایسا نظر آئے گا / فوٹو بشکریہ WABetaInfo
یہ فیچر ایسا نظر آئے گا / فوٹو بشکریہ WABetaInfo

ان اسٹیکرز سے صارفین متعدد جذبات کا اظہار کرسکیں گے اور انہیں واٹس ایپ ڈسپلے پکچر یا پروفائل پکچر کے طور پر بھی استعمال کرسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اواتار اسٹیکر کے لیے واٹس ایپ مینیو میں ایک علیحدہ سیکشن دیا جائے گا۔

یہ سیکشن اس جگہ ہوگا جہاں صارفین ایموجیز، اسٹیکر اور GIF کے آپشن دیکھتے ہیں۔

فی الحال یہ فیچر بیٹا ورژن میں دیا گیا ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ تمام صارفین کے لیے اسے کب تک متعارف کرایا جائے گا۔

مزید خبریں :