Time 28 ستمبر ، 2022
پاکستان

34 فیصد پاکستانی سیلاب زدہ علاقوں سے ایک ماہ میں پانی کی نکاسی کے لیے پُرامید

52 فیصد پاکستانیوں نےکھانے کی کمی کی شکایت کی اور31 فیصد افراد نے کیمپوں میں مقیم ہونے کا شکوہ کیا ۔/ فائل فوٹو
 52 فیصد پاکستانیوں نےکھانے کی کمی کی شکایت کی اور31 فیصد افراد نے کیمپوں میں مقیم ہونے کا شکوہ کیا ۔/ فائل فوٹو

چونتیس فیصد پاکستانی سیلاب زدہ علاقوں سے ایک ماہ میں پانی کی نکاسی کے لیے پُرامید ہیں۔

گیلپ پاکستان نے عوامی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے جس میں سیلاب زدہ علاقوں میں مسائل کے سوال پر 52 فیصد پاکستانیوں نےکھانے کی کمی کی شکایت کی جبکہ 56 فیصد نے بجلی اور اسکول بند ہونے کی شکایت کی، اس کے علاوہ 31 فیصد افراد نے کیمپوں میں مقیم ہونے کا شکوہ کیا۔

سروے کے مطابق 34 فیصد پاکستانی سیلاب زدہ علاقوں سے ایک ماہ میں پانی کی نکاسی کے لیے  پُرامید ہیں۔

واضح رہے گیلپ نے ایک اور سروے بھی کیا تھا جس میں 82 فیصد پاکستانیوں نے سیلاب متاثرین کےلیے عالمی امداد لینے کی حمایت کی تھی اور 57 فیصد پاکستانیوں نے سیلاب زدگان کی مالی امداد کرنے کا بتایا تھا۔

مزید خبریں :