دنیا
Time 28 ستمبر ، 2022

دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی سرکرکے واپس آنیوالی امریکی کوہ پیما کی لاش مل گئی

انتظامیہ کی جانب سے مشہور امریکی کوہ پیما ہلاری نیلسن کی تلاش کیلئے سرچ آپریش کیا گیا اور دوران آپریشن ہیلی کاپٹر نے ان کی باڈی کو تلاش کرلیا اور اب ان کی باڈی کو واپس لایا جارہا ہے۔فائل فوٹو
 انتظامیہ کی جانب سے مشہور امریکی کوہ پیما ہلاری نیلسن کی تلاش کیلئے سرچ آپریش کیا گیا اور دوران آپریشن ہیلی کاپٹر نے ان کی باڈی کو تلاش کرلیا اور اب ان کی باڈی کو واپس لایا جارہا ہے۔فائل فوٹو

 نیپال میں واقع دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی سر کرکے واپس آنے والی امریکی کوہ پیما ہلاری نیلسن کی لاش دو دن بعد مل گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاری نیلسن نے اپنے شوہر  جم موریسن کے ہمراہ  پیر کے روز دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی 'ماؤنٹ مناسلو' کو سر کیا تھا واپسی کے دوران انہیں حادثہ پیش آیا اور وہ کھائی میں جاگری تھیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث بروقت آپریشن نہیں کیا جاسکا لہذا موسم بہتر ہوتے ہی انتظامیہ کی جانب سے مشہور امریکی کوہ پیما ہلاری نیلسن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا گیا۔

دوران آپریشن ہیلی کاپٹر نے ان کی باڈی کو تلاش کرلیا اور اب ان کی باڈی کو  واپس لایا جارہا ہے۔

مزید خبریں :