28 ستمبر ، 2022
ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ کی خوشی پل بھر میں دکھ میں تبدیل ہو جاتی ہے اور ایسا ہی ایک واقعہ برازیل میں بھی پیش آیا جہاں کچھ خواتین ڈانس کے دوران زمین پر پڑنے والے گڑھے کے اندر گر گئیں۔
سوشل میڈیاپر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں کچھ خواتین کو گروپ کی صورت میں ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے لیکن خواتین کا ڈانس کچھ ہی دیر چل سکا کیونکہ کچھ ہی لمحے بعد زمین پر گڑھا پڑ گیا اور ساری خواتین دھڑام سے اس کے اندر جا گریں۔
ویڈیو میں خواتین کو ڈانس کرتے اور زمین پر گڑھا پڑنے کے بعد اس میں گرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گڑھے میں گرنے والی خواتین کو چوٹیں بھی آئیں جنہیں موقع پر موجود افراد نے اسپتال پہنچایا جہاں انہیں طبی امداد دینے کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔