Time 29 ستمبر ، 2022
کھیل

کوشش ہوتی ہے تنقید کھلاڑیوں کے کانوں میں نہ جائے: شاداب خان

ہم کمبینیشن بھی اسی لیے تبدیل کررہے ہیں کیوں کہ ہم سیریز جیتنا چاہتے ہیں: نائب کپتان کی گفتگو/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
ہم کمبینیشن بھی اسی لیے تبدیل کررہے ہیں کیوں کہ ہم سیریز جیتنا چاہتے ہیں: نائب کپتان کی گفتگو/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے ٹیم کے مڈل آرڈر  پر کی جانے والی تنقید پر بات کی ہے اور ساتھ ہی گزشتہ روز  ہونے والے اعصاب شکن مقابلے کے بعد ملنے والی فتح پر ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

 شاداب خان نے بھی گزشتہ میچ کی فتح پر ٹیم کو داد دیتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ’کوئی بھی صورتحال ہو گرنا نہیں ہے، ٹیم کی کوششوں پر ہمیں فخر ہے‘۔

شاداب خان نے اپنی ٹوئٹ میں عامر جمال کو انٹرنیشنل کرکٹ میں والہانہ انداز  میں ویلکم کرتے ہوئے لکھا کہ انگلینڈ جیسی معیاری ٹیم کے خلاف کھیلنا اگرچہ ہمیشہ سے مشکل ہے لیکن ہمیں آپ پر  بھروسہ ہے۔

دوسری جانب میچ کے بعد کی گئی پریس کانفرنس میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ مڈل آرڈر کے حوالے سے ہماری مینجمنٹ سے بات ہوئی ہے، ہم کمبی نیشن بھی اسی لیے تبدیل کر رہے ہیں کیونکہ ہم سیریز جیتنا چاہتے ہیں لیکن ہمارا اصل ہدف ورلڈ کپ ہے۔

شاداب خان نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں سے متعلق جو بھائی بات کر رہے ہیں ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ ان کو اتنا اعتماد دیا جائے تاکہ وہ رنز دےکر  جائیں، یہ وہی کھلاڑی ہیں جو ماضی میں ہمیں میچ جتوا چکے ہیں اسی لیے بطور ٹیم ہم سب کو اعتماد  دیتے ہیں‘۔

تنقید کرنے والوں سے متعلق نائب کپتان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے جو بھی بھائی تنقید کر رہے ہیں وہ کھلاڑیوں کے کانوں میں نہ جائے۔ 

مزید خبریں :