کھیل
Time 13 نومبر ، 2022

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان اگر آج فائنل جیت گیا تو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے مجموعی پرائز پول 5.6 ملین(56 لاکھ ) ڈالرز ہے: آئی سی سی/فوٹوبشکریہ آئی سی سی
  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے مجموعی پرائز پول 5.6 ملین(56 لاکھ ) ڈالرز ہے: آئی سی سی/فوٹوبشکریہ آئی سی سی 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا  فائنل آج میلبرن گراؤنڈ میں  انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے مجموعی انعامی رقم 56 لاکھ ڈالرز  رکھی گئی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 16  لاکھ امریکی ڈالرز  ( 35 کروڑ 15 لاکھ 93 ہزار 280 پاکستانی روپے)ملیں گے جبکہ   ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی رنرز اپ ٹیم کو 8  لاکھ امریکی ڈالرز (17 کروڑ  57 لاکھ 96  ہزار 640 پاکستانی روپے)ملیں گے۔


فوٹوبشکریہ آئی سی سی
فوٹوبشکریہ آئی سی سی 


اعلان کے مطابق سیمی فائنلز ہارنے والی ٹیموں کو 4 ، 4 لاکھ امریکی ڈالرز جبکہ  سپر 12 مرحلے میں ہر جیت پر 40 ہزار امریکی ڈالرز  دیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 دوسری جانب سپر 12 مرحلے سے باہر ہونے والی8  ٹیموں کو  70, 70 ہزار  امریکی ڈالرز دیے جائیں گے جبکہ پہلے راؤنڈ میں باہر ہونے والی ہر ٹیم کو  40 ہزار امریکی ڈالرز  دیے جائیں گے۔

مزید خبریں :