پاکستان
Time 01 اکتوبر ، 2022

سراج الحق کا حکومت سے ٹرانس جینڈر ایکٹ واپس لینےکا مطالبہ،احتجاج کی دھمکی

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت سے ٹرانس جینڈرایکٹ واپس لینےکا مطالبہ کردیا۔

ٹرانس جینڈرایکٹ پرعلما کرام کے اجلاس کے بعد منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا ٹرانس جینڈر ایکٹ آئین اور اسلام کے منافی ہے۔

اس ایکٹ کو اسلامی معاشرے پرحملہ قرار دیتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی خواجہ سراؤں کو اسلام کے مطابق بنیادی انسانی حقوق دینے کے حق میں ہے۔

انہوں نے کہا حکومت ٹرانس جینڈر ایکٹ کو واپس لے کر جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کی جانب سے سینیٹ میں پیش کیے گئے بل کومنظور کرے،اگرحکومت نےاس ایکٹ کو واپس نہ لیا تو 7 اکتوبر کو مسجد شہدا کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی ٹرانس جینڈر بل کی کئی دفعات کو خلاف شریعت قرار دیا تھا جبکہ جماعت اسلامی بھی بل کے خلاف عدالت سے رجوع کر چکی ہے۔

مزید خبریں :