Time 02 اکتوبر ، 2022
پاکستان

لال حویلی اور متروکہ املاک کی اراضی پر قبضہ کیس کا فیصلہ محفوظ کرنے والا ایڈمنسٹریٹر تبدیل

ذرائع کے مطابق سیکرٹری وزارت مذہبی امور آفتاب درانی کے شیخ رشید سے قریبی تعلقات ہیں۔ فوٹو فائل
ذرائع کے مطابق سیکرٹری وزارت مذہبی امور آفتاب درانی کے شیخ رشید سے قریبی تعلقات ہیں۔ فوٹو فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے 7 یونٹس پر قبضے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرنے والے ایڈمنسٹریٹر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک راولپنڈی آصف خان کو ہیڈ آفس لاہور رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور ان کی جگہ ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک تنویر خان کو ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری وزارت مذہبی امور آفتاب درانی کے شیخ رشید سے قریبی تعلقات ہیں تاہم اس حوالے سے آفتاب درانی کا کہنا ہے کہ آصف خان کے تبادلے سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے، شیخ ریشد اور ان کے بھائی شیخ صدیق نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

لال حویلی اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے 7 یونٹس پر قبضے سے متعلق کیس کی کئی سماعتیں ہوئی، عدالت نے شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق کی درخواست خارج کر دی تھیں۔

شیخ رشید کے مستند دستاویزات پیش نہ کیے جانے پر زیر قبضہ اراضی پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق نے گزشتہ روز عدالت سے ایک بار پھر رجوع کیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خورشید عالم بھٹی نے متروکہ وقف املاک بورڈ راولپنڈی کو 4 اکتوبر کو طلب کر رکھا ہے۔

مزید خبریں :