02 اکتوبر ، 2022
ٹرین کا سفر کسی خطے کے بارے میں جاننے کا ایک بہترین ذریعہ ہے جس کے دوران شہروں کے ساتھ ساتھ دیہات کو دیکھنا بھی ممکن ہوتا ہے۔
ٹرین کے سفر سے آپ کو اپنے اردگرد کی دنیا کو ایک نئی نظر سے دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔
آپ ایک سے دوسرے شہر جارہے ہوں یا شہر کے اندر چلنے والی کسی ٹرین سروس پر سفر کررہے ہوں، اس سفر کے لیے کافی وقت درکار ہوتا ہے۔
مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کی ایک ٹرین ایسی بھی ہے جو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں آپ کو منزل تک پہنچا دیتی ہے؟
جی ہاں واقعی دنیا میں ٹرین کے سب سے مختصر سفر کا اعزاز امریکا کے شہر لاس اینجلس کے پاس ہے۔
لاس اینجلز میں اینجلز فلائٹ نامی ٹرین سروس کو یہ اعزاز حاصل ہے۔
یہ ٹرین 300 فٹ تک چلتی ہے اور اپنا سفر ایک منٹ سے بھی کم وقت میں طے کرلیتی ہے۔
یہ ٹرین 1901 میں چلنا شروع ہوئی تھی اور 1969 میں اسے تعمیر نو کے لیے بند کردیا گیا۔
1996 میں اسے دوبارہ شروع کیا گیا اور 2001 تک چلتی رہی پھر ایک حادثے کے بعد اسے بند کیا گیا۔
تیسری بار 2010 سے 2013 تک اسے چلایا گیا اور پھر اسے بند کردیا گیا۔
2017 سے یہ سروس اس شہر میں مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کررہی ہے۔
اگر یورپ کی بات کی جائے تو برطانیہ کے علاقے Stourbridge میں چلنے والی ٹرین محض 0.8 میل کا فاصلہ طے کرتی ہے اور اپنی منزل تک 3 منٹ کے اندر پہنچ جاتی ہے۔